خدمات کی تجارت سے متعلق چین کا بین الاقوامی میلہ ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا
2020-08-10 17:39:08
ستمبر میں سال دو ہزار بیس خدمات کی تجارت سے متعلق چین کا بین الاقوامی میلہ آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
اطلاع کے مطابق سال دو ہزار بیس خدمات کی تجارت سے متعلق چین کے بین الاقوامی میلے کا موضوع ہے "عالمی خدمات، باہمی مفادات" ۔میلے کے دوران خدمات کی تجارت کے حوالے سے عالمی سربراہی کانفرنس، صنعتی کانفرنس ، پیشہ ورانہ فورم، نمائش، مذاکرات اور نتائج کی آگاہی سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔یہ سرگرمیاں فائیو جی، مصنوعی ذہانت اور بلاکچین سے وابستہ مختلف شعبوں سے متعلق ہوں گی۔