تمام غریب افراد کو بنیادی طبی انشورنس میں شامل کیا گیا ہے،ریاستی کونسل کے غربت کے خاتمے کا دفتر
10 اگست کو ،چین کی ریاستی کونسل کے غربت کے خاتمے کے دفتر کے نائب ڈائریکٹر ، او چھنگ پھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی صحت کمیشن نے غریب علاقوں میں ہسپتالوں کی طبی خدمات کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لئے ملک بھر کے ترقی یافتہ علاقوں کے اعلی معیار کے ہسپتالوں کو غریب علاقوں میں موجود ہسپتالوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ او چھنگ پھنگ نے بتایا کہ مختلف متعلقہ محکموں کی کوششوں کی بنا پر اس وقت ملک کے تمام غریب افراد کو بنیادی طبی انشورنس کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس سے ملی اطلاعات کے مطابق سال دو ہزار انیس کے آخر تک چین میں 95 فیصد سے زائد غریب لوگ غربت سے نکل گئے ہیں۔90 فیصد سے زائد غریب کاونٹیوں کو ترقی ملی ہے۔ او چھنگ پھنگ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اس وقت تک غربت کے شکار ہونے والے لوگوں کے لیے چینی حکومت خصوصی اقدامات اختیار کررہی ہے تاکہ مقررہ ہدف کے مطابق انہیں غربت سے نکالنے کو یقینی بنایا جائے۔