چین کی جانب سے غیر ملکی افراد کی چین آمد کے لیے ویزوں کے عمل میں آسانی

2020-08-11 10:43:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ غیر ملکی افراد کی چین آمد کے لیے ویزوں کے عمل کو بتدریج آزاد اور سہل بنایا جا رہا ہے ۔چین نےرواں برس اٹھائیس مارچ سے موئثر ویزےاور رہائشی اجازت نامے کے حامل غیر ملکی افراد کا چین میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر رکھا ہے لیکن دوسری جانب ایسے اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں جن کے تحت معیشت،تجارت،سائںسی وتکنیکی اور دیگر لازمی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کی چین آمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس وقت دنیا کے اکثر ممالک میں انسداد وبا کی صورتحال بہتر ہے اور افرادی تبادلوں کی ضرورت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ موئثر ویزےاور رہائشی اجازت نامے رکھنے والے افراد کو نئے ویزے کے لیے درخواست دینا ہو گی جبکہ بیرونی ممالک میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانے انہیں بلا معاوضہ سہولیات فراہم کریں گے۔

شیئر

Related stories