چین کی جانب سے تعمیری سفارت کاری سے عالمگیر مسائل کے حل کا عزم

2020-08-11 11:33:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 10 تاریخ کو بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران آئندہ چین کی سفارت کاری کے اہم امور پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر غیر ملکی تبادلوں کے لئے فعال چینلز تلاش کرے گا، میکرو پالیسی رابطہ سازی کو مستحکم کرے گا ، عالمی معاشی کساد بازاری سے بھرپور نمٹنے کے لیےتعاون کرے گا ، وبا کے بعد ایک "پرامن ،مستحکم ، کشادہ ، متنوع ، اور باہمی تعاون پر مبنی دنیا "کی تشکیل کے لئے مشترکہ کوشش کرے گا اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرے گا۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ چین وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں بین الاقوامی تعاون کو مزید تقویت بخشے گا ، دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ روک تھام اور کنٹرول کے طریقہ کار کو فعال طور پر تلاش کرے گا ، وبائی امراض کی روک تھام کے لیے ادویات اور ویکسین کی تحقیق و ترقی جیسے تعاون کو سرانجام دے گا ، اور عالمی سطح پر صحت عامہ کی گورننس کو فروغ دینے کے لئے ضرورت مند ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرے گا۔ چین عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری کے لیے سرگرم طور پر شریک ہو گا ، اقوام متحدہ کے بنیادی کردار کو مزید آگے بڑھائے گا، عالمی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں پر عمل کرے گا اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

چین-امریکہ تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے دھونس اور بالادستی کی سیاست کی غیر متزلزل طور پرمخالفت کرتا ہے ، فریقین کے درمیان ہم آہنگی ، تعاون اور استحکام پر مبنی چین-امریکہ تعلقات استوار کرنے کے لئے عدم تنازعہ ، عدم تصادم ، باہمی احترام اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت امریکہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کا خواہاں ہے۔


شیئر

Related stories