سنکیانگ میں مردم شماری کی فیلڈ آفیسر مہرم

2020-08-11 16:52:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

محترمہ مہرم، چین کے سنکیانگ کے شہر کاشغر کے گاوں ڈوک بلاگ میں مردم شماری کی فیلڈ آفیسر ہیں۔ گھر گھر جاکر منتقل ہونے والی آبادی کی رجسٹریشن اور فائلنگ ان کا روزانہ کا کام ہے۔ مہرم سرکاری ملازم بننا چاہتی ہیں۔ اسی لیے ، بڑی عاجزی سے اپنے تجربہ کار ساتھیوں سے سیکھتی ہیں ۔دوسری طرف ، وہ اکثر کتابوں کی دکانوں میں جاتی ہیں اور مختلف پیشہ ورانہ کتابیں خریدتی ہیں تاکہ اپنے علم میں مسلسل اضافہ کر سکے۔

مختلف گھروں کے دوروں کی وجہ سے ، مہرم کمیونٹی کے ہر فرد کو جانتی ہیں ۔ وہ لوگوں کی مہربانی ، والہانہ پن اور پر امید ی سے بہت متاثر ہیں۔مہرم بہت باکمال ہیں ،وہ خوبصورت کپڑے سیتی ہیں، اور مصوری بھی کرتی ہیں۔ جب کبھی اداس ہوتیں ہیں تو کپڑے سی کر دل کو بہلاتی ہیں ۔ اپنے فارغ وقت میں ، اپنی مصوری کی کتاب اٹھا کر کاشغر کی گلیوں میں جا کر خاموشی سے گلی اور عمارتوں کو پینٹ کرتی ہیں۔ اپنی مصوری سے ،مہرم کاشغر میں تیز رفتار تبدیلیوں کو رنگ دیتی ہیں۔


شیئر

Related stories