چین میں سخت محنت کےبعد اسکولوں کا دوبارہ آغاز،تبصرہ

2020-08-11 19:00:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں چین کے بڑے شہروں بشمول ووہان ، بیجنگ اور شنگھائی میں یا تو اسکول دو بارہ کھل گئے ہیں یا ان کے کھلنے کیلئے متعلقہ بندوبست اور ٹائم ٹیبل دے دیا گیا ہے ۔

طویل عرصے تک اسکولوں سے الگ رہنے کے بعد طالب علم واپس اسکول جا رہےہیں۔اسکولوں کا دوبارہ کھلنا نصف سال سے زیادہ عرصے پر محیط چینی حکومت اور عوام کی مستقل ، سخت اور درست انسدادی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ مارچ کے آخر میں ، چینی ہیلتھ کمیشن نے اعلان کیا کہ چین میں کووڈ-۱۹کے پھیلاو کو بنیادی طور پر روک دیا گیا ہے ، تاہم اس کے بعد بھی چینی حکومت اور پورے ملک کے عوام چوکس رہے۔اس کے ساتھ ساتھ بھر پور طریقے سے پیداوار ی اور کاروباری سرگرمیو ں کی بحالی کو فروغ دیا گیا اور معاشی اور معاشرتی ترقی کو معمول پر واپس لانے کی کوشش کی گئی ۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبر یسس نے 10 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وبا کے دوران کلاسوں کی بحالی کے سلسلے میں طلباء ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنا یا جائے اور پیشگی شرط کے طور پر معاشرے میں وبا کے پھیلاؤ پر مکمل طور پر قابو پا یا جائے۔ "اگر ہم وائرس کو موثر انداز میں روک سکیں تو ہم معاشرے کو بحفاظت کھول سکتے ہیں۔"

ایسے وقت میں جب لاکھوں چینی والدین خوش ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول واپس بھیج رہے ہیں ، ہر فرد کو یہ بھی معلوم ہےکہ اب بھی چوکس رہنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ دنیا بھر میں وبا کا پھیلاو اب بھی جاری ہے ، ہر شخص جانتا ہے کہ اسکولوں کا دوبارہ کھلنا وہ کامیابی ہے جو وبا سے لڑنے کے بعد بڑی مشکل سے حاصل ہوئی ہے۔


شیئر

Related stories