چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے کھانے کے ضیاع کو روکنے کیلئے اہم ہدایات

2020-08-11 19:02:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حال ہی میں کھانے کے ضیا ع کو روکنے کیلئے اہم ہدایات دیں ۔انہوں نے کہا کہ کھانا ضائع کرنے کا عمل کافی پریشان کن ہے۔ اگر چہ چین میں مسلسل اچھی زرعی پیدوار حاصل ہورہی ہے۔تاہم لوگوں کو خوراک کی حفاظت کے بارے میں بحران سے آگاہ رہنا چاہیے۔ رواں سال دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کے منفی اثرات نے ہمارے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔

شی جن پھنگ نے تاکید کی کہ اس سلسلے میں متعلقہ قانون سازی کی جائے،نگرانی اور نظام کو مضبوط بنایاجائے اور کھانے کے ضیاع کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اختیار کئے جائیں۔


شیئر

Related stories