چینی کمیونسٹ پارٹی زندگی کو اولین ترجیح دیتی ہے، چینی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے گیارہ تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے ہمیشہ عوام اور زندگی کو اولین ترجیح دی ہے۔کووڈ-۱۹ کی وبا پر چینی حکومت کا رد عمل وقت اور تاریخ کی آزمائش پر پورا اترا ہے۔اس کے برعکس امریکی سیاسی جماعت "ذاتی سیاسی مفاد" کو ترجیح دے رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق امریکی نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے نامہ نگار کو ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں انٹرویو کرنے کی اجازت ملی ۔ اس حوالے سے امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان اورٹیگاس نے ٹویٹ کرتے ہوئے این بی سی پر حقائق سے متعلق سوالات نہ پوچھنے کا الزام عائد کیا۔ اور ٹیگاس نے مزید کہا کہ زندگی بچانے کی بجائے چینی کمیونسٹ پارٹی کو اپنے امیج کے تحفظ کی فکر ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت تک اس بات کے کوئی ثبوت نہیں کہ نوول کورونا وائرس لیب سے نکلا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ امریکہ میڈیا کے سامنے فورٹ ڈیٹرک بیس اور بیرونی ممالک میں موجود دو سو سے زائد حیاتیاتی لیبز کو کھولے گا۔