چین کی جانب سے اٹھائیس صوبوں اور شہروں میں جدت پر مبنی سروس ٹریڈ کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی
2020-08-12 11:14:14
گیارہ تاریخ کو چین کی جانب سے بیجنگ ، تھیان جن اور شنگھائی سمیت دیگر اٹھائیس صوبوں اور شہروں میں سروس ٹریڈ کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع اور جدید آزمائشی پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کی مدت تین سال ہو گی۔
چین میں سروس ٹریڈ میں جدت اور ترقی کو فروغ دینے کا آغاز 2016 میں ہوا تھا۔دو ہزار اٹھارہ میں آزمائشی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے مرحلے کا آغاز ہوا اور اس کے دائرہ کار کو بیجنگ اور شیونگ آن نیو ضلع سمیت 17 علاقوں تک بڑھا دیا گیا جبکہ آزمائشی پروگرام کی مدت میں بھی 30 جون 2020 تک توسیع کر دی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، یہ 17 آزمائشی پروگرام ملک میں مجموعی سروس ٹریڈ کا 75 فیصد سے زائد ہیں۔ ان کے تحت چین کی سروس برآمدات میں 2016 کے بعد سے اوسطاً سالانہ شر ح اضافہ 6.7 فیصد ہے ، جو عالمی سروس برآمدات کی شرح نمو سے 1.2 فیصد زائد ہے۔