ماحول دوست ماہی پروری
شن جیئے انیس سو اسی میں پیدا ہوئے ۔ وہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتے ہیں اور انٹرنیٹ آف تھنگس کے ماہر ہیں ۔ لیکن حیران کن بات یہ رہی کہ 2016 میں ، 36 سالہ شن جیئے نے " ماہی پروری" کے لئے وو شی انٹرنیٹ آف تھنگس انڈسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور اپنے آبائی علاقے کو لوٹ گئے۔
اپنے آبائی علاقے میں انہوں نے ماہی پروری کے حوالے سے ایک سائنسی و تیکنیکی کمپنی قائم کی ۔ اس وقت ان کی کمپنی کے بگ ڈیٹا کی مدد سے دس ہزار سے زائد ماہی پروری کے تالابوں اور تین ہزار سے زیادہ ماہی پروری کے ماہرین کے لیے انٹرنیٹ آف تھنگس کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
شن جیئے نے انٹرنیٹ آف تھنگس کے میدان میں حاصل شدہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید ماحولیاتی ماہی پروری کی ترقی پر زور دیا او ر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس کے نتیجے میں روایتی ماہی پروری کی ترقی کو بھی ایک نئی قوت ملی ہے۔