چین کے صوبہ زے جیانگ کا کان کنی کے حوالے سے مشہور قصبے کی "خوبصورت معیشت"
چین کے صوبہ زے جیانگ میں واقع دی شی قصبے میں کان کنی کسی زمانے میں یہاں کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔ اگر چہ کان کنی سے معاشی مفادات بھی حاصل ہوئے لیکن وہاں کے ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچا اور زمین کے کٹاو کا مسئلہ بھی درپیش رہا۔ اس حوالے سے یہاں متروک کانوں کی مرمت سے 600 ایکڑ سے زائد رقبے پر گلاب کی کاشت کا مرکز بنایا گیا۔ بہتر ماحول ، مقامی خصوصیات اور ترجیحی پالیسی سازی کی بدولت اس علاقے میں "میک آپ" کی صنعت سے وابستہ کاروباری اداروں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور فیکٹریاں قائم کیں۔ تاحال دی شی قصبے میں "میک اپ" اور اس سے وابستہ 103کاروباری ادارے سامنے آ چکے ہیں اور مختلف منصوبوں میں پچیس ارب یوان کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ان میں کاسمیٹکس ، خام مال کی پیداوار ، تحقیق اور ترقی ، پیداوار ، پیکنگ ، لاجسٹکس اور گودام ، آن لائن اور آف لائن فروخت ، اور میک اپ سے متعلق ثقافتی سیاحت کے منصوبوں سمیت پوری کاسمیٹکس انڈسٹری چین شامل ہے۔
دی شی قصبہ خوشگوار ماحول اور "خوبصورت معیشت" میں ایک خوشحالی زندگی کو آگے بڑھا رہا ہے ۔