نوجوانوں کا عالمی دن اور صدر شی جن پھنگ کے پیغامات

2020-08-12 15:49:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

12 اگست نوجوانوں کا عالمی دن ہے۔

دنیا کا مستقبل نوجوانوں کا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا: "اگر دنیا کے نوجوانوں کے پاس آئیڈیلز ہیں اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے ، تو بنی نوع انسان کا مستقبل روشن ہے اور انسانیت کے امن اور ترقی کو آگے بڑھانے کی طاقتور قوتوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

جناب شی جن پھنگ نے متعدد سفارتی مواقع پر ، بیرون مما لک طلبا کے سوالات کے جوابات کے وقت اور یوتھ فورم کو مبارکباد کے پیغامات میں،بارہا پوری دنیا کے نوجوانوں کو خلوص دل سے دعوت دی ہے کہ وہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں حصہ لیں۔

17 مئی 2020 کو ، شی جن پغنگ نےبیجنگ سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے تمام پاکستانی طلبا کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ چین پوری دنیا کے نوجوانوں کے چین میں تعلیم حاصل کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے ، اور امید کرتا ہے کہ وہ چین کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں گے اور دنیا کو چین کے بارے میں مزید بتائیں گے۔نوجوانوں کو چاہیے کہ چینی نوجوانوں کے ساتھ زیادہ تبادلے کریں ، پوری دنیا کے عوام کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

نو جون دو ہزار سترہ کو صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی کونسل کے سترہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مختلف ملکوں کے عوام ، خاص کر نوجوانوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ عالمی دوستی کے نصب العین کو مسلسل قوت محرکہ ملتی رہے۔


شیئر

Related stories