میٹھی صنعت:چینی گاوں میں شہد کی مکھیاں پالنے سے خوشحالی

2020-08-12 16:00:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صوبہ جے جانگ کے شہر ہو جو کی کاونٹی چھانگ شینگ میں شہد کی مکھیاں پالنے کی صنعت 1960 کی دہائی میں شروع ہوئی اور 1990 کی دہائی کے آخر تک خوب ترقی کرتی رہی۔ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ،مقامی نوجوان چھیو کائی نے شہد کی مکھیاں پالنے کی ٹیکنالوجی کو جدت دی اور اس صنعت میں "تبدیلی اور اپ گریڈیشن" کو فروغ دیا ، اس وقت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد چھیو کائی کے ساتھ مل کر اس میٹھے کاروبار کی ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں۔

شہد کی مکھیوں کی روایتی صنعت میں نئی جان ڈالنے کے لئے دس بارہ سال سے زیادہ عرصہ سے ، چھیو کائی نے سائنسی تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعہ پالتو شہد کی مکھیوں اور بک ڈیٹا کے سہارے شہد کی مکھیاں پالنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی دریافت کی،اور برانڈز کے اندراج ، اسٹورز بنانے اور ای کامرس کے ذریعے شہد کی مکھیوں کی مصنوعات کی قیمت و فروخت میں اضافہ کیا ۔ 2018 میں ، مقامی حکومت کی مدد سے ، چھیو کائی نے شہد کی مکھیوں کی افزائش ، شہد کی مکھیوں کی پیداوار ، تحقیق اور فروخت ، اور سیاحت کو مربوط کرنے کیلئے ایک سیاحتی پارک قائم کیا۔ چھیو کائی نے کہا کہ وہ زراعت اور سیاحت کو یکجا کرنے والا ایک مرکز تعمیر کرکے مقامی صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی امید کرتے ہیں۔


شیئر

Related stories