چین اور امریکہ کے درمیان رابطے برقرار ہیں،وزارت خارجہ
2020-08-12 19:38:38
وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 12 تاریخ کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکہ باہمی احترام کی بنیاد پر ہر سطح پر اور تمام شعبوں میں بات چیت کرسکتے ہیں۔اور اس وقت دونوں کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔
انہوں نے کہا: "کووڈ-۱۹ بنی نوع انسان کا مشترکہ دشمن ہے۔ چین نے ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک اس سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔ وائرس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔