چین کے شہر شیامن میں منعقد ہونے والےسرمایہ کاری اور تجارتی میلے میں بیرونی ممالک کی گہری دلچسپی
2020-08-13 15:05:59
بارہ تاریخ کو چین کے شہر فو جو کی بلدیاتی حکومت کی نیوز بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں برس شیا من بین الاقوامی تجارتی میلہ اور شاہراہ ریشم سرمایہ کاری کانفرنس آٹھ سے گیارہ ستمبر تک شیا من شہر میں منعقد ہو گی ۔ جاپان ، جنوبی کوریا ، برطانیہ ، جرمنی ، بیلجم اور آسٹریا سمیت پینتیس ممالک اور علاقے میلے میں شریک ہوں گے۔
میلے میں نئی معیشت کی ترقی اور " دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی تعمیر مرکزی موضوعات رہیں گے۔ میلے کے دوران نئی معیشت کی ترقی کے تناظر میں چائنا صنعتی انٹرنیٹ انوویشن اور ترقیاتی کانفرنس ، ہائی ٹیک اور فیوچیر انڈسٹری نمائش ، اسمارٹ سٹی نمائش اور مالیاتی ٹیکنالوجی نمائش سمیت دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔