انڈر گارمنٹس کے کامیاب دکاندارعاز دیمار کی کہانی

2020-08-13 17:24:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عاز دیمار نے سنکیانگ کے کاشغر علاقے کی جاشی کاؤنٹی میں انڈرگارمنٹس کی ایک دوکان کھولی۔ وہ ایمانداری ، بہترین کسٹمر سروس اور مصنوعات کے اعلی معیار پر یقین کیا ہے۔ البتہ اسے ایک ذاتی پریشانی کا سامنا رہا ۔شروع شروع میں ،عاز دیمار کی معیاری زبان اچھی نہیں تھی ، اس لئے اسے سامان کی خریداری کے وقت بات چیت اور سودابازی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس کے علاوہ ،اس وقت اندرونی علاقے میں انڈر گارمنٹس کا کاروبار کرنے والے تاجر بھی کم تھے، اسلئے قیمت خرید زیادہ بھی ہو تی تب بھی اسے برداشت کرنا پڑتی۔ بعد میں ، عاز دیمار نے معیاری زبان کی تربیت میں حصہ لیا ، اور بات چیت کرنا بنیادی طور پر ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔اس نے زیادہ سے زیادہ دوست بنائے ، اور اس کا کاروبار بہہ سے بہتر ہوتا گیا۔ آج ، عاز دیمار کے تین اسٹورز ہیں۔ وہ چین کے دوسرے صوبوں میں سامان کی خریداری کے لئے آتے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق اس مسابقتی دور میں ، بہتر زندگی کے حصول کے لئے آپ کو دوڑنے اور مستقل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر

Related stories