کورونا کے ایپی سنٹرووہان سے وباکے چٹتے سائے
2020-08-13 17:34:31
تہوار پر نوجوانوں کا رقص ، ناشتے کیلئِے لوگوں کی لمبی قطاریں، ٹریفک جیم : یہ مناظر ہیں کورونا کے گراونڈ زیرو ووہان کے۔ آج سے سات مہینے پہلے جنوری میں ان مناظر کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔
ناشتے کیلئے بنی یہ لمبی قطاریں جنوری میں ہسپتالوں کے باہر نظر آتی تھیں۔ تاہم اب حفاظتی لباس اورگوگلز کی جگہ دھوپ سے بچنے والی ہیٹس اور چھتریوں نے لے لی ہے۔
تاہم اب بھی زندگی کی رونقیں پوری طرح بحال ہونے میں وقت لگے گا۔ لیکن لوگ خوش ہیں اور زندگی سے محظوظ ہورہے ہیں۔