خوبصورت وطن۔ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کی آن لائن تصویری نمائش
نویں چین۔جنوبی ایشیا بین الاقوامی ثقافتی فورم کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ، " خوبصورت وطن ۔چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کی فوٹوگرافی نمائش" اگست میں شیڈول کے مطابق آن لائن منعقد ہو رہی ہے۔
اس نمائش میں 85 چینی اور جنوبی ایشیائی فوٹوگرافروں کی ایک سو گیارہ تصاویر دکھائی جا رہی ہیں۔ فوٹو گرافروں کے لینز میں قدرتی مناظر ، ثقافت کے رنگوں ، زندگی کی رونقوں اور چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کی لوک ثقافت کو محفوظ کیا گیا ہے ، اور شاندار ایشیائی تہذیب کی عکاسی کی گئی ہے ، جو لوگوں کی باہم دوستی ، افہام و تفہیم ، اور علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ تعمیر کے فروغ اور خوبصورت وطن کے لئے نیک خواہشات کا مظہر ہیں۔
چین-ساوتھ ایشیاء انٹرنیشنل کلچرل فورم 2008 میں قائم کیا گیا جس کا مقصد چین اور جنوبی ایشیاء کے ممالک کے مابین ثقافتی تبادلے اور باہمی رابطوں کو فروغ دینا ہے ۔ ثقافتی اور علمی تبادلہ کی مختلف اقسام کے ذریعے ، اس پلیٹ فارم سے چین اور جنوبی ایشیاء کے عوام کی تفہیم میں اضافہ ہوا ہے اور دوستی مزید گہری ہوگئی ہے۔