​چین کھلے پن کو وسعت دیتا رہے گا، چینی وزارت خارجہ

2020-08-13 19:35:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے تیرہ تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کھلے پن کی پالیسی پر قائم رہے گا۔یقین ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے ذریعے مشترکہ مفادات کے حصول میں زیادہ سے زیادہ پیش رفت حاصل ہوں گی۔

امریکہ-چین قومی تجارتی کمیشن کے گیارہ تاریخ کے جاری کردہ سروے کے مطابق سروے میں شریک ستر فیصد سے زائد امریکی کاروباری ادارے اگلے پانچ سالوں کے لیے چین کی مارکیٹ سے پر امید ہیں۔ سروے میں شریک ستاسی فیصد سے زائد کاروباری اداروں کا اپنے کارخانوں کو چین سے منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔اس حوالے سے چاو لی جیان نے کہا کہ اس سروے سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی برادری چین کی مارکیٹ ، چین میں کاروباری ماحول اور چینی معیشت کی ترقی پر پختہ اعتماد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کھلے پن کو وسعت دی ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون کو آگے بڑھایا ہے، جس سے عالمی مانگ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور عالمی تجارت کو فروغ ملا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ چین کی معیشت وبا کی بڑی آزمائش پر پوری اتری ہے اور اس نے ترقی کے بے شمار امکانات ظاہر کیے ہیں۔چین کے پاس ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی کی حامل وسیع منڈی اور بہترصنعتی تنصیبات ہیں۔چین کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا۔یقین ہے کہ چین کی ترقی سے مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کو زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔


شیئر

Related stories