پومپیو کے صدر بننے کی خواہش اور عزم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-13 19:38:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"پیسہ اورکسی بھی طریقے سے ووٹوں کا حصول امریکہ کی سیاست کی واحد منطق بن گئی ہے ، اور سازشی اور موقع پرست عناصر بڑی تعداد میں حکومت میں شامل ہو رہے ہیں۔ اب امریکی سفارتی حلقے میں موقع پرست ہی آگے آگے ہیں ، پیشہ ور افراد ایک طرف کھڑے ہیں۔" حال ہی میں ، مشہور امریکی سفارت کار برزنزکی کے بیٹے مارک برزنزکی نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سیاست کی حقیقت بیان کی۔ ان موقع پرستوں میں ،مائیک پومپیو بلاشبہ سب سے زیادہ بدنام ہے۔

پومپیو ایک سال قبل اپنے صدارتی خواب کو چھپاتے رہے جواب یہ ایک کھلا راز ہو گیا ہے۔ اے بی سی کے تازہ انکشاف کے مطابق ، پومپیو اور ان کی اہلیہ نے عوامی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے 2018 سے باقاعدگی سے نام نہاد "میڈیسن ڈنر" کا بندوبست کیا ۔مدعو مہمانوں میں سے نصف سے زیادہ بزنس ، میڈیا ، اور تفریحی صنعت کے ٹائکونز تھے۔ لہذا ، لوگ سمجھتے ہیں کہ پومپیو ڈونرز اور مددگاروں کو جیتنے کے لئے وفاقی وسائل کا استعمال کر رہے ہیں ، تاکہ ان کی ایوان صدر تک پہنچنے کی خواہش کی راہ ہموار ہو۔

تاریخی نقظہ نظر سے دیکھیں تو امریکی سفارتکار زیادہ تر ایسے سیاستدان ہوتے ہیں جو پیشہ ورانہ علم کے ساتھ ساتھ بھرپور تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ہینری کسنجر اور برینٹ اسکو کروفٹ جیسے امریکی سفارت کاروں نے امریکہ اور دنیا کے درمیان ، اور امریکہ اور چین کے مابین باہمی تعاون اور رابطے کے پل تعمیر کیے ، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پومپیو جیسے امریکی سیاست دانوں نے نہ صرف اپنے پیش رووں کی کامیابیوں کو برباد کیا ہےبلکہ امریکہ اور باقی دنیا کے درمیان ایک ایسی اونچی دیوار تعمیر کی ہے جو ان کے آپس کے رابطے اور تبادلے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ آج امریکی سفارت کاری کو دیکھ کر سچے ممتاز سفارتکارشدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔


شیئر

Related stories