چائنا موبائل فائیو جی ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے لیے فعال
چائنا موبائل کی جانب سے تیرہ تاریخ کو منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں کمپنی نے " فائیو جی +" منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے ۔ اس وقت فائیو جی سے آراستہ نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، چین کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی ڈیجیٹل تبدیلی ، انٹیلی جنٹ اپ گریڈنگ اور مربوط جدت کاری میں رہنما کردار ادا کر رہی ہے اور اس کا مستقبل بہت روشن ہے ۔
بریفنگ کے مطابق رواں سال جون تک چائنا موبائل کی جانب سے چین کے پچاس سے زائد شہروں میں قائم کیے گئے فائیو جی بیس اسٹیشنوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔
ایک اور اطلاع کے مطابق رواں سال پہلی ششماہی میں چائنا موبائل کمپنی اور چائنا ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے فائیو جی کی مشترکہ تعمیر اور مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ فریقین نیٹ ورک کی مربوط تعمیر ، اوپن شیئرنگ اور مواد سے وابستہ چینلز سمیت مختلف میدانوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ۔