چین کی جانب سے جوہری سیکیورٹی مشق کا کامیاب انعقاد

2020-08-14 11:20:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی جوہری توانائی ایجنسی نے 13 اگست کو چین کے صوبہ ہائی نان کے چھانگ جیانگ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں "Storm -2020" جوہری سیکیورٹی مشق کا کامیابی سے انعقاد کیا ۔اس مشق کا مقصد جوہری تحفظ کو درپیش نئے چیلنجوں اور خطرات سمیت دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چین کی جوہری تنصیبات کی صلاحیت کی مزید جانچ ہے تاکہ جوہری مقاصد کی صحت مندانہ اور پائیدار ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کی جا سکے۔

مذکورہ مشق میں پہلی مرتبہ جوہری مشقوں کو مقررہ مقامات سے نقل و حمل کی سرگرمیوں تک وسعت دی گئی ، اسی طرح مواصلاتی مصنوعی سیارے، بیدو نیویگیشن سے ہائی ٹیک انضمام کو عمل میں لایا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories