جولائی میں چینی معیشت مستحکم طور پر بحال ہوتی رہی
چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے چودہ تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں چینی معیشت مستحکم طور پر بحال ہوتی رہی۔اہم اقتصادی اشاریوں میں مسلسل بہتری آتی رہی۔پیداوار کی سپلائی میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ کی مانگ بھی بحال ہوتی رہی۔ جس سے مارکیٹ پر اعتماد پختہ سے پختہ تر ہورہا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ملک بھر میں بڑے پیمانےکی صنعت کے ذریعہ شامل کردہ قدر میں پیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چار اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ شرح اضافہ جون کے برابر ہے۔سامان تیار کرنے والی صنعت اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی صنعت میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔خدمات کی صنعت تیزی سے بحال ہورہی ہے۔مارکیٹ میں فروخت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
چین کے قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لینگ ہوئی نے کہا کہ جولائی میں روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی ۔ اور چینی معشیت مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پورے سال کی بات کریں تو چینی معیشت کی مستحکم ترقی برقرار رکھنے کے لیے ماحول سازگار ہے۔