غربت کے خاتمے کے سلسلے میں ثقافتی صنعت کا نمایاں کردار
چین کے جنوبی صوبہ فوجین کے پنگ نان کاؤنٹی میں لانگ ٹان ایک غریب گاؤں ہوا کرتا تھا ، جس کے زیادہ تر دیہاتی مزدوری کرتےتھے۔ حالیہ برسوں میں ، ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کی ترقی کے ذریعے ، گاؤں کے پرانے مکانات کی تعمیر نو کی گئی ، اور اسٹوڈیوز اور چائے خانوں کی قطاریں لگا دی گئیں ، جس سے گاؤں کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں خوب اضافہ ہوا۔
2017 میں ، لانگ ٹان کی انتظامیہ نے گاؤں میں صدیوں پرانے بیکار مکانات کو ترقی کی نئی راہ قرار دیا۔گاوں کے یہ پرانے مکانات سادہ اور خوبصورت ، لیکن انتہائی خستہ حال تھے۔ان وسائل میں نئی جان ڈالنے کے لئے ، گاؤں کی انتظامیہ نے گاؤں والوں سے یہ بیکار پرانے مکانات کرایے پر لیے ، اور پھر یہ پرانے مکانات دوسرے علاقوں سے آنے والے "نئے دیہاتیوں"، کو کرائے پر دیئے۔ "نئے دیہاتیوں" نے پرانے مکانوں کی تعمیر نو کرکے اپنا کاروبار شروع کیا ۔ "نئے دیہاتی" پورے ملک سے آنے والے نوجوان ہیں۔ انہوں نے سبز پہاڑوں اور چھوٹے پلوں اور بہتے پانیوں میں گرے لانگ ٹان گاؤں کے قدرتی ماحول کو پسند کیا ہے ، اور ان پرانے مکانات کو مہمان خانوں ، کیفے ،اور کتابوں کی دکانوں میں تبدیل کردیا ہے۔یون یہ گاوں سیاحوں کا ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔جس کے نتیجے میں مقامی گاوں والوں کی آمدنی میں بھی خوب اضافہ ہواہے۔