چین کسی بھی وقت امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے،چین کے نائب وزیر خارجہ لہ یو چھن
2020-08-14 18:19:14
چین کے نائب وزیر خارجہ لہ یوچھن نے حال ہی میں چین امریکہ تعلقات سے متعلق ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے رہنما اصول بہت واضح ہیں کہ ہم خود اشتعال انگیزی نہیں کرتے تاہم کسی دوسرے کی اشتعال انگیزی سے اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کسی بھی وقت امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔