امریکی حکومت کے مشیران صحت ہسپتالوں کے ڈیٹا فراہم کرنے کے طریقہ کارکی تبدیلی پر پریشان
2020-08-14 19:08:28
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی حکومت کے مشیران برائے پبلک ہیلتھ نے امریکہ کے محکمہ صحت وانسانی خدمات کے نام ایک خط میں ہسپتالوں کے ڈیٹا فراہم کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی پر تشویش کا ظہار کیاہے۔ ان کے مطابق ہسپتالوں کو محکمہ صحت وانسانی خدمات کو ڈیٹا فراہم کرنے میں مشکلات کا سامناہے۔ محکمہ صحت وانسانی خدمات نے اپنی ویب سائٹ پرڈیٹا سی ڈی سی اور محکمہ صحت وانسانی خدمات کو فراہم کرنے کی بجائے صرف محکمہ صحت وانسانی خدمات کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ہسپتال الجھن کا شکار ہیں۔