بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی ہانگ کانگ کی حیثیت کسی طور بھی کسی ملک کا تحفہ نہیں ہے،وزارت خارجہ

2020-08-14 19:10:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ٹرمپ کے میڈیا کے ساتھ حالیہ انٹرویو کے جواب میں جس میں انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کی قیادت میں "کامیاب نہیں ہوسکتا" ، اور یہ کہ مستقبل میں کوئی بھی ہانگ کانگ میں کاروبار نہیں کرے گا ، اور ہانگ کانگ کی معیشت کے لئے امریکہ کی بڑی اہمیت ہے، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جاو لی جیان نے چودہ تاریخ کو کہا کہ ہانگ کانگ کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی حیثیت کسی طوربھی کسی ملک کا تحفہ نہیں ہے ، اور کوئی بھی اس حیثیت کو ختم نہیں کر سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے ہانگ کانگ سے متعلق امریکہ کی غلطیوں پر بار بار اپنا مؤقف بیان کیا ہے۔ہانگ کانگ کی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی حیثیت ہانگ کانگ کے لوگوں کی نسلوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ چین کی مستقل اصلاحات اور ہانگ کانگ کے لئے انتہائی ٹھوس اور طاقتور امداد کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی "ایک ملک ، دو نظام" پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔ یہ حیثیت کسی طور بھی کسی ملک کا تحفہ نہیں ہے ،اور نہ ہی کوئی اسے چھین سکتاہے۔


شیئر

Related stories