پی ایل اے کے ایسٹرن کمانڈ کی فوجی مشق پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2020-08-14 19:24:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ تاریخ کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں نامہ نگار نے پوچھا کہ حال ہی میں چینی فوج کی ایسٹرن کمانڈ کے مختلف دستے عسکری مشق کررہے ہیں۔سفارتی لحاظ سے اس فوجی مشق سے کیا پیغام جاتا ہے؟

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ حال ہی میں پی ایل اے کی ایسٹرن کمانڈ کی مختلف فورسز ، مختلف شعبوں کے فوجی اہلکار آبنائے تائیوان اور شمال اور جنوب کے اطراف میں مسلسل فوجی مشق کررہے ہیں۔اس سے مختلف فورسز کے مشترکہ طور پر لڑنے کی صلاحیت کی آزمائش کی جاتی ہے۔حال ہی میں بعض بڑے ملک تائیوان سے متعلق امور کے حوالے سے منفی کوششوں میں مصروف ہیں اور تائیوان میں عیلحدگی پسندوں کو غلط پیغام دے رہے ہیں۔ ان کا عمل آبنائے تائیوان کے علاقے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

چاو لی جیان نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک حصہ ہے۔ایسٹرن کمانڈ کی فوجی مشق آبنائے تائیوان کی موجودہ صوتحال اور ملک کی علاقائی سالمیت کی خفاظت کے لیے لازمی کارروائی ہے۔ایسٹرن کمانڈ کے فوجی دستے ہمیشہ اعلی سطح پر چوکنا رہیں گے ، تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے ، "تائیوان کی علیحدگی" اور ملک کو تقسیم کرنے والی تمام اشتعال انگیز کارروائیوں کا مستقل مقابلہ کریں گے ، اور اقتداراعلی اور علاقائی سالمیت کا مضبوط دفاع کریں گے۔


شیئر

Related stories