چین انسداد وبا میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ

2020-08-14 20:55:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے چودہ تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں چین اور پاکستان کے درمیان انسداد وبا کے تعاون کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر وبا کے خلاف جدوجہد جاری رکھےگا، سازوسامان کی فراہمی ، تجربات کے تبادلے ، چینی روایتی ادویہ اور ویکسین کی تیاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دےگا ، تاکہ وبا کے خلاف ختمی فتح حاصل ہو۔

ترجمان چاو لی جیان نے آج کی رسمی پریس کانفرنس میں پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان ضرور قومی ترقی کے راستے پر تیز ی سے پیش رفت حاصل کرے گا۔ان کی دعا ہے کہ چین پاک دوستی مضبوط سے مضبوط ہوتی رہے۔


شیئر

Related stories