ستر سے زائد مرکزی بینکوں یا مانیٹری اتھارٹیز نے آر ایم بی کو زر مبادلہ کے ذخائر میں شامل کیا

2020-08-15 16:37:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے مرکزی بینک نے چودہ تاریخ کو دو ہزار بیس کے لیے آر ایم بی کی انٹرنیشنلائزیشن رپورٹ جاری کی ۔غیرمکمل اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں ستر سے زائد مرکزی بینکوں یا مانیٹری اتھارٹیز نے آر ایم بی کو زرمبادلے کے ذخائر میں شامل کیا ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دو ہزار انیس میں آر ایم بی کا سرحد پار استعمال تیزی سے بڑھا ہے۔آر ایم بی سے کی جانے والی ادائیگی کی کل مالیت نے تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

دو ہزار انیس کے اواخر تک چین کے مرکزی بینک نے کل انتالیس ممالک یا علاقوں کے مرکزی بینکوں یا مانیٹری اتھارٹیز کے ساتھ دوطرفہ کرنسی تبادلہ معاہدوں پر دستخط کیے جن میں اہم ترقی یافتہ معیشتیں اور نئی ابھرتی معیشتیں اور آف شور آر ایم بی منڈی کے مقامات شامل ہیں۔


شیئر

Related stories