چینی مارکیٹ میں چینی برانڈ کی گاڑیوں کی تعداد پچاس فی صد سے زائد ہے

2020-08-15 16:38:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ تاریخ کو چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ ۲۰۲۰ چینی گاڑیوں کے فورم میں چینی آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر فو بینگ فونگ نے کہا کہ چینی مارکیٹ میں چینی برانڈ کی گاڑیوں کی تعداد پچاس فی صد سے زائد ہے ان میں سے مسافر بردار گاڑیوں کی مارکیٹ میں چینی برانڈ کی گاڑیوں کا تناسب تقریباً چالیس فی صد ہے ۔

۲۰۰۹ سے گیارہ سالوں تک چین میں ہر سال فروخت کی گئی گاڑیوں کی تعداد دنیا کے پہلے نمبر پر رہی ہے ۔ اور دنیا میں گاڑیوں کی کل فروخت کا ایک تہائی ہے ۔ توقع ہے کہ رواں سال کے اختتام تک چین میں گاڑیوں کی تعداد ستائیس کروڑ ہو گی ۔

ورلڈ اکنامک فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرکرسٹوفر ولف نے کہا کہ وبا سے عالمی مارکیٹ میں گاڑیوں کی فروخت کی تعدادمیں کمی آئی ہے ۔جبکہ چین میں رواں سال کے مئی سے گاڑیوں کی فروخت کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ چین کی مثبت پالیسی کا نتیجہ ہے اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چینی مارکیٹ بہت لچکدار ہے ۔چینی آٹو مارکیٹ کی بحالی دنیا کی آٹو مارکیٹ کی بحالی کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے ۔


شیئر

Related stories