چھیوشی میگزین کے تازہ شمارے میں صدر شی جن پھنگ کے مضمون کی اشاعت

2020-08-15 18:18:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھیوشی میگزین کے سولہ تاریخ کو جاری ہونے والے شمارے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ کے تیئیس نومبر ۲۰۱۵ کے ایک خطاب پر مشتمل ایک مضمون شائع کیا جا رہا ہے۔ جس کا عنوان ہے موجودہ زمانے میں مارکسسٹ سیاسی معیشت کی نئ سطح کا فروغ ۔

خطاب میں کہا گیا ہے کہ ہمیں عوامی مرکزیت پر مبنی ترقی کی سوچ پر قائم رہنا چاہئے۔ ہمیں عوامی معیشت کو مستحکم کرنا چاہیے اور اسے ترقی دینا چاہئے ، غیر عوامی معیشت کی ترقی کی حوصلہ افزائی ، حمایت اور رہنمائی کرنی چاہئے ، اور ملکیت کے مختلف نظاموں کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ہمیں شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ جاری رکھنا چاہئے اور آمدنی کے فرق کو مستقل طور پر کم کرنا چاہئے۔

تقریر میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں اور وسائل دونوں کا اچھا استعمال کرنا ، اعلی سطح کی کھلی معیشت کو ترقی دینا ، عالمی معاشی گورننس میں فعال طور پر حصہ لینا ، اور مساوات کی سمت میں بین الاقوامی معاشی نظام کی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔



شیئر

Related stories