زے جیانگ کے شہر ہو چوکی ترقی سرسبز ترقیاتی تصور کا مظہر ہے

2020-08-16 16:28:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ اگست دو ہزار پانچ کو اس وقت کے چینی کمیونسٹ پارٹی کی صوبہ زے جیانگ کی شاخ کے سیکرٹری شی جن پھنگ نے شہر ہو چو کی آن جی کاؤنٹی کے یو گاؤں کا دورہ کیا اور "سرسبز پہاڑ سونے کے پہاڑاور شفاف دریا چاندی کے دریا"کا تصور پیش کیا۔پندرہ سال گزر گئے اور ہو چو شہر سرسبز ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے ایک نئی صورت اختیار کر چکا ہے۔
پندرہ سال پہلے شہر ہو چو میں کان کنی کی وجہ سے ماحول سنگین خراب ہوگیا تھا۔اس وقت کے صوبہ زے جیانگ کے سربراہ شی جن پھنگ نے سرسبز ترقی کا تصور پیش کیا اور یہاں کان کنی کو بندکر دیا گیا۔جناب شی جن پھنگ کی ہدایات کے تحت ہو چو میں کان کنی کو بند کیے جانے کے بعد اس جگہ کو دوبارہ سرسبز بنادیا گیا۔پندرہ برسوں کی ماحولیاتی بحالی کے بعد حیاتیات ترقی ہو چو کی سب سے بڑی خوبی بن چکی ہے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں وبا کے دوران ہو چو کے جی ڈی پی بھی صفر اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔رواں سال مارچ میں جناب شی جن پھنگ نے یو گاؤں کا دوبارہ دورہ کیا اور نشاندہی کی کہ سرسبز ترقی درست راستہ ہے اور اس راستے پر گامزن رہنا چاہیئے۔


شیئر

Related stories