چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹر بے ایریا انٹرسٹی ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کا آغاز
حال ہی میں چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے گوانگ ڈونگ ، ہانگ کانگ ، مکاؤ گریٹر بے ایریا انٹرسٹی ریلوے کے تعمیراتی منصوبے کی باضابطہ طور پر منظوری دی ۔ اس منصوبے کے مطابق انٹرسٹی ریلوے کی تعمیر کو مزید بڑھایا جائے گا۔اور ایک "ٹریک پر گریٹر بے ایریا " کی تشکیل کی جائے گی۔
پچھلے سال فروری سے ، گریٹر بے ایریا کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ اس وقت گوانگ ڈونگ ، ہانگ کانگ ، مکاؤ گریٹر بے ایریا کی مجموعی معاشی پیداوارتقریباً نیو یارک بے ایریا کے برابر ہے۔ صنعت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ، گریٹر بے ایریا میں آباد کاری بھی تیز ہو رہی ہے۔
گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ ، مکاؤ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف سن یٹ سین یونیورسٹی کے چیف ماہر چن گوانگ ہین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جیسے جیسے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ ، مکاؤ گریٹر بے ایریا کے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر ہوتی جائیگی، لوگوں کے آنے جانے میں مزید آسانی آتی جائیگی ،جس سے لامحالہ شہروں کے تمام شعبوں میں اصلاحات کو فروغ ملے گا ، اور آخر کار گریٹر بے ایریا میں ایک کھلا ، جدید اور اعلی معیار کی زندگی کا دائرہ کاربنےگا۔