صدر شی جن پھنگ کا جمہوریہ انڈونیشیا کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام
چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ نےجمہوریہ انڈونیشیا کے قیام کی ۷۵ویں سالگرہ کے موقع پر سترہ تاریخ کو انڈونیشیا کے صدر جوکوودودوکو تہنیتی پیغام پھیجا۔
اپنے پیغام میں چینی صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ترقی کے مثبت رجحان پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک انسداد وبا، وبا کے بعد پیداواری سرگرمیوں کی بحالی اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں تعاون کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے کثیر الجہتی نظام کا تحفظ کیا ہے اور انسداد وبا کی عالمی کوششوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ دونوں ممالک نے اپنے عوام نیز دنیا کے عوام کی صحت کی بہتری کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں ۔جناب شی نے کہا کہ انہوں نے چین انڈونیشیا کے تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دی ہے ۔ وہ انڈونیشیا کے صدر جوکوودودو کے ساتھ انسداد وبا اور دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹجک تعلقات کی ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششں کرنا چاہتے ہیں۔