نام نہاد آزادی اور سیکورٹی محض امریکی سیاستدانوں کی "ڈیجیٹل گن بوٹ پالیسی" کا حصہ ہے ،چین کی وزارت خارجہ

2020-08-17 18:52:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چودہ تاریخ کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے نوے دن کے اندر امریکہ میں ٹک ٹاک کے تمام کاروباری حقوق سے الگ ہونے کے حکم نامے پر دستخط کیے اور کہا کہ امکان ہے کہ یہ کمپنی امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرناک حیثیت اختیار کر سکتی ہے۔

اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے سترہ تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ امریکہ دعویٰ کرتا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر کمپنیاں امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ،لیکن امریکہ کی سی آئی اے کی متعلقہ رپورٹ سے یہ ظاہر ہوا ہے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ چین نے ٹک ٹاک کا ڈیٹا روکا یا ٹک ٹاک کے ذریعے کوئی موبائل فون ہیک کیا۔اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتاہے کہ نام نہاد

آزادی اور سیکورٹی محض بعض امریکی سیاستدانوں کی"ڈیجیٹل گن بوٹ پالیسی " کا ایک حصہ ہے۔



شیئر

Related stories