وانگ ای کا ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ جنرل کے تمام عملے کا وطن واپسی پر استقبال

2020-08-18 09:43:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ تاریخ کی شام ، ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ جنرل کا تمام عملہ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بیجنگ واپس پہنچا۔اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر تقریر کی۔

وانگ ای نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کے تمام عملے نے بطور سفارت کار اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دیئے اور انتہائی مشکل اور خطرناک حالات میں ملک کے بنیادی مفادات ، وقار اور بیرون ملک چینی ایجنسیوں کے جائز حقوق کی حفاظت کی ۔

وانگ ای نے کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کی بندش کے واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں چین مخالف قوتیں چین اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور جان بوجھ کر چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم ان کی یہ کوششیں تاریخ کے دھارےکے خلاف ہیں ، اور یہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ محاذ آرائی کے بجائے ،بات چیت اب بھی دونوں ملکوں کے عوام کی اصل رائےہے ، چین اور امریکہ کے تعلقات دوبارہ بحال ہوں گے۔ کوئی بھی طاقت،چینی کمیونسٹ پارٹی کے زیر قیادت چین کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔

استقبالیہ تقریب میں ، ہیوسٹن قونصل خانے کے تما م عملے کو تیسرے درجے کے میرٹ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔


شیئر

Related stories