برطانیہ کو چین کے بارے میں امریکہ کے پٹھو بننے سے گریز کرنا چاہیے، برطانوی میڈیا
برطانوی "مارننگ اسٹار" اخبار نے حال ہی میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ مشہور برطانوی فلم پروڈیوسر جان پیلجر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ برطانیہ کو امریکہ کی چین پالیسی کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے اور امریکہ کے پٹھو بننے سے گریز کرنا چاہئے۔
جان پیلجر کے خیال میں امریکہ کی چین مخالفت کا مقصد اپنی دنیا کی واحد سپر پاور کی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے ۔ہم اکثر امریکی سیاستدانوں اور ماہرین کو مغرب کی" برتری " اور " حقوق " کو چیلنچ کرنے پر چین پر تنقید کرتے سنتے ہیں۔امریکی حمایت ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتاہے کہ وہ چین کے بارے میں برا بھلا کہے ۔ہمیں میڈیا میں چین کے جغرافیائی سیاسی امور کے پہلو کو نظرانداز کرنا چاہئے ، کیونکہ ان لوگوں کے پاس چین کے بارے میں برا بھلا کہنے کے سوا کچھ نہیں ہے ، برطانیہ کو اس بارے میں خاص طور پر محتاط رہنا چاہئے اور چین کے خلاف امریکہ کے پٹھو بننے سے گریز کرنا چاہئے۔