چین میں ڈاکٹروں کے دن کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

2020-08-18 18:27:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں ڈاکٹر وں کے قومی دن کی آمد پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے تمام طبی کارکنانوں کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ طبی کارکنان صحت عامہ کے نصب العین کی ترقی کو فروغ دینے کی اہم قوت ہیں۔ وبا پھوٹنے کے بعد، طبی کارکنان نے چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام کے اعتماد کو ذہن میں رکھتے ہوتے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے فرنٹ لائن پرکام کیا۔ انہوں نے انسداد وبا کے لیے بھر پور خدمات سرانجام دی اور اس حوالے سے امور میں نمایاں شرکت کی۔ جس سے زندگیوں کا احترام کرنے ، جان بچانے ، زخمیوں کی مدد کرنے اور لاتعداد محبت کے عظیم جذبے کا اظہار کیا گیا ہے۔ اور چینی کمیونسٹ پارٹی اور عوام نے ان کو خوب سراہا ہے۔
شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ تمام طبی کارکنانوں کو عوام اور زندگی کو اولین حیثیت دینے کی سوچ قائم رہنا چاہیے ، طبی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے، صحت مند ملک کی تعمیر اور لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لئے نئی شراکتیں قائم کرنا چاہییں۔


شیئر

Related stories