چینی صدر شی جن پھنگ کا صوبہ آن ہوئی کا دورہ
2020-08-18 23:07:00
چینی صدر شی جن پھنگ نے اٹھارہ تاریخ کو صوبہ آن ہوئی کا دورہ کیا۔اسی روز انہوں نے شہر فو یانگ کی کاؤنٹی فو نان کے وانگ جیا با ڈیم،ہونگ لیانگ کمپنی اور سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے والے علاقے منگ وا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دریائے ہوائی حہ کی آبی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں انسداد سیلاب کے امور اور فصلوں کی دوبارہ بحالی کے لئے اختیار کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ صدر شی جن پھنگ نے سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔