صدر شی جن پھنگ صوبہ آن ہوئی کے دورے پر
رواں سال چین میں آنے والا سیلاب لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس سال کے سیلاب کے انسداد کیلئے تحفظ کے "پانچ اقدامات" کی تاکید کی یعنی سیلاب سے بچاؤ اور تباہی سے متعلق امداد لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ،خوراک کی ضمانت ،معاشی تحفظ، سماجی تحفظ اور قومی سلامتی کی ضمانت ۔اٹھارہ تاریخ کو صدر شی جن پھنگ نے ملک کے وسطی صوبہ آن ہوئی کے دورے کا آغاز دریائے ہوئی حہ کے معائنے سے کیا جسے جغرافیائی لحاظ سے چین کی شمال جنوب کی حد سمجھا جاتا ہے۔
صدر شی سب سے پہلے وانگ جا با ڈیم رکے جو دریائے ہوئی حہ کے طاس میں انسداد سیلاب کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس سال سیلاب کے آغاز کے بعد سے ، جناب شی جن پھنگ نے متعدد مواقع پر اہم ہدایات دیں ، جس میں تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ 17 جولائی کو ،شی نےچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیلاب سے بچاؤ اور آفات سے متعلق امدادی کاموں کے انتظام وانصرام کا تعین کیا اور ہدایت کی کہ تمام متعلقہ علاقوں کی حکومتیں انسداد وبا کیلئے بھر پور تیاری کریں۔
وانگ جا با ڈیم کے معائنے کے بعد صدر شی جن پھنگ نے وبا کے بعد پیداواری عمل کی بحالی کے بارے میں جاننے کے لئے وانگ جایبا ٹاؤن میں قائم کیس اور بیگ تیار کرنے والی ایک کمپنی کے کارخانوں کا دورہ کیا۔ اور اس کے بعد سیلاب زدہ علاقے میں واقع لی مینگ گاوں جا کر مقامی کسانوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کے حالات زندگی اور کھیتی باڑی کے بارے میں حال احوال پوچھا۔