افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدرشی جن پھنگ کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد
چینی صدر شی جن پھنگ نے اسلامی جمہوریہ افغانستان کی آزادی کی 101 ویں سالگرہ کی مبارکباد کے لئے 18 اگست کو افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کو پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے مبارکبادی پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی کہ افغانستان میں موجودہ امن اور مفاہمت کے عمل نے ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے۔یقین ہے کہ صدر غنی کی قیادت میں ، افغانستان میں تمام قومیتوں کے عوام مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پائیں گے اور ملک میں جلد ہی قومی امن ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کی تکمیل کی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 65 سالوں میں ، چین اور افغانستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور دوستانہ مدد کی ہے۔کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لئے تعاون کے عمل میں دونوں ممالک کے مابین دوستی اور باہمی اعتماد میں خوب اضافہ ہوا ہے۔ میں چین اور افغانستان کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں ، اور دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے صدر غنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔
اس کے علاوہ چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 18 اگست کو اسلامی جمہوریہ افغانستان کی آزادی کی 101 ویں سالگرہ کی مبارکباد کے لئے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔