غربت کے خاتمے کے حوالے سے سلسلہ وار رپورٹ:صنعتی ترقی میں نوجوانوں کا نمایاں کردار
صوبہ شان ڈونگ کی سپلائی سائیڈ کی ساختی اصلاحات کے ایک اہم اقدام کے طور پر ، 2017 میں ، شان ڈونگ جیننگ آئرن اور اسٹیل گروپ ، جو 60 سال پہلے قائم کیا گیا تھا ، نے اسٹیل کی تمام پیداواری لائنوں کو بند کرنے کا اقدام اٹھایا ، اور تقریباً 20،000 ملازمین کی تقدیر دوبارہ لکھی گئی۔ تین سال گزر چکے ہیں۔اس وقت پرانے کارخانےوں کی جگہ ، "تخلیقی ویلی" نامی صنعتی انکیوبیشن بیس قائم کیا گیا ہے جس میں جو کمپنیاں پروان چڑھی ہیں ،ان کے بیشتر رہنما سنہ انیس سو پچاسی کے بعد پیدا ہونے والے نوجوان ہیں۔
۱۹۸۵میں پیدا ہونے والالو ہو پھنگ یہاں کی ایک کمپنی کا بانی ہے۔مزکورہ تخلیقی ویلی کے پلیٹ فارم کی مدد سے ، صرف تین سالوں میں ، لو کی ٹیم نے توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور کمپنی کی سالانہ پیداوار کی مالیت 10 ملین یوان سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج ، تخلیقی ویلی میں 60 سے زیادہ کمپنیاں قائم ہیں ، جن کی سالانہ پیداواری مالیت تقریبا 300 ملین یوآن ہے۔ لو ہوپھنگ کے خیال میں ، تبدیلی اور اپ گریڈ یشن کے بعد ، جنن آئرن اور اسٹیل گروپ بہتر ترقی کر رہا ہے۔