ہمیں آفات سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیت بڑھانی ہوگی :شی جن پھنگ

2020-08-19 13:56:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"مجھے ہر وقت اس کی فکر تھی ۔"

یہ الفا ظ ہیں صدر شی جن پھنگ کے ۔ اٹھارہ تاریخ کی دوپہر ، چینی صدر شی جن پھنگ صوبہ آن ہوئی کے دورے کے موقع پر فویانگ شہر میں ایک سیلاب ذخیرہ کرنے والے علاقے میں گئے جہاں شدید دھوپ میں، انہوں نے کھیتوں میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

دیہاتیوں نےشی جن پھنگ کو بتایا: "سیلاب ذخیرہ کرنے کے عرصہ کے دوران ، ہم سب یہاں رہے،یہاں بجلی کبھی منقطع نہیں ہوئی، پانی دستیبا ب تھا ، اور روز مرہ کی ضروریات بہم فراہم کی جاتی رہیں ۔اب پانی اتر گیا ہے ، اور دوبارہ فصلیں اگائیں جارہی ہیں۔ "جہاں کہیں پانی اترتا ہے ، وہاں دوبارہ پودے لگائیں۔ پریشان نہ ہوں! "شی جن پھنگ نے خوشی سے کہا:" مجھے آفات سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کی ہر وقت فکر تھی ۔آج یہ دیکھ کر میرے دل کو تسلی ہوئی ہے۔ "

یہ دیکھ کر کہ مقامی سڑکیں صاف ہیں اور دیہاتیوں کی زندگیاں ٹھیک گزررہی ہیں ، شی جن پھنگ نے جذباتی ہو کر کہا: "ہم چینی عوام نے آفات کے خلاف لڑتے ہوئے ہزاروں سال جدوجہد کی ہے۔اس لڑائی میں ہمیں انسان اور فطرت کی زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے ، فطرت کے قوانین پر عمل پیرا ہونے کے لئے ، اور فطرت کے قوانین کو محسوس کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے۔ اسی کے ساتھ ، ہمیں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔ "


شیئر

Related stories