چین کی وزارت خارجہ نے امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری کی اپیل سنجیدگی سے سنیں
2020-08-19 18:55:38
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے اٹھارہ تاریخ کو کہا کہ امریکہ اور چین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔متعلقہ سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے انیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ کے بعض سیاستدانوں پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کی اپیل سنجیدگی سے سنیں اور چین امریکہ تعلقات کو ہم آہنگ ، تعاون ، استحکام کے راستے پر واپس آنے دیں تاکہ دنیا کے امن ، استحکام اور ترقی کا مشترکہ تحفظ کیا جاسکے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین اور امریکہ اگر تعاون کریں گے تو دونوں کو فائدہ ہوگا،اگر دونوں کے تعلقات کشیدہ ہوتے ہیں تو اس کا دونوں ممالک کو نقصان پہنچےگا۔