شی جن پھنگ کے شہر حہ فی کا دورہ
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کی سہ پہر کو صوبہ آن ہوئی کے شہر حہ فی کا دورہ کیا۔فیڈونگ کاؤنٹی میں چاوہو جھیل کے کنارے پر کھڑے ہو کر شی جن پھنگ نے چاو ہو جھیل میں آبی صورتحال کا جائزہ لیا اور انسداد سیلاب میں مصروف اہلکاروں ، فوجی سپاہیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اسی روز کی سہ پہر کو شی جن پھنگ نے شہر حہ فی میں آن ہوئی انوویشن ہال اور دریائے یانگسی کراسنگ مہم کی یادگار کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے صوبہ آن ہوئی میں تکنیکی جدت اور نئی ابھری ہوئی صنعتوں کا جائزہ لیا اور انقلابی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
جون سے صوبہ آن ہوئی کے شہر حہ فی کے چاو ہو جھیل کے طاس کا پانی بار بار نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہا ہے۔سترہ آگست تک شہر حہ فی میں دو لاکھ چالیس ہزار لوگوں کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور ہر فرد کو روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔