چین میں خدمات کی تجارت کو وسعت دینے کے لیے 122 اقدامات کا اعلان
حال ہی میں چینی ریاستی کونسل کی کانفرنس میں خدمات کے تجارت کے شعبے میں جدت اور ترقی کے پائلٹ اسکیم کو جامع طور پر وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور "متعلقہ جامع منصو بہ "جاری کیا گیا۔
چین کی وزارت تجارت کے محکمہ برائے خدمات تجارت کے سربراہ شیان گوہ ای نے اسی روز کہا کہ پائلٹ اسکیموں کی تعداد سترہ سے اٹھائیس ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جامع منصوبے میں تین شعبوں میں آٹھ مشنز اور ایک سو بائیس تفصیلی اقدامات پیش کئے گئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائلٹ اسکیم کے نئے دور میں کھلے پن کو مزید وسعت دی جائے گی ۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں خدمات کی تجارت کے حجم میں کمی آئی ، تاہم مجموعی طور پر یہ آگے بڑھ رہی ہے۔خدمات کی تجارت میں برآمدت درآمدات کے مقابلے میں بہترہوئیں۔شیان گوہ ای نے کہا کہ بیرون ممالک میں وبا پھیل رہی ہے اور عالمی معیشت شدید کمی کا شکار ہوئی۔تاہم چین میں وبا پر قابو پانے میں اہم پیش رفت ملی۔چین میں خدمات کی تجارت کے مستحکم طور پر آگے بڑھنے کے رجحان میں تبدیلی نہیں آئی۔ پائلٹ اسکیم کو جامع انداز میں وسعت دینے سے متعلقہ کاروباری ادارے مارکیٹ کو وسیع کرنے اور بین الاقوامی تعاون کے زیادہ مواقع حاصل کریں گے۔