چینی صدر شی جن پھنگ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ جاری

2020-08-20 11:30:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

وسطی چین کے صوبے آن ہوئی میں دریائے یانگسی ، دریائے ھوئی ، اور دریائے شین آن سمیت تین بڑے آبی نظام اور چھاو ہو جھیل واقع ہیں ۔اس لئے آن ہوئی میں انسداد سیلاب کا کام بہت بھاری ہے۔صدر شی جن پھنگ آن ہوئی کے دورے کے دوران خصوصی طور پر آبی نظام اور انسداد سیلاب سے متعلق سرگرمیوں کا معائنہ کررہے ہیں ۔

19 اگست کو ، شی جن پھنگ دریائے یانگسی کے نچلے طاس میں ما آن شان شہر پہنچے۔انہوں نے دریائے یانگسی کے کنارے پر قائم اس ماحولیاتی پارک کا دورہ کیا ، جو ماضی میں آلودگی کا شکار علاقہ ہوا کرتا تھا ۔

دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی چین کی ایک بڑی قومی حکمت عملی ہے ۔ یا د رہے 5 جنوری 2016 کو دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دینے کے سمپوزیم میں ، صدر شی نے خبردار کیا کہ اس وقت اور مستقبل میں بھی ایک طویل عرصے تک، ہمیں دریائے یانگسی کے ماحولیاتی ماحول کی بحالی کو خصوصی اہمیت دینی چاہئے ،ہمیں آئندہ نسلوں کے لئے ایک صاف ستھرا اور خوبصورت یانگسی چھوڑنا چاہئے! "

اس کے بعد صدر شی نے دریائے یانگسی کی آبی تنصیبات، اور ماحولیاتی تحفظ کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا اور ما آن شان آئرن اینڈ اسٹیل گروپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گروپ کے پیداوار کی بحالی کے بارے میں معلوم کیا اور پیداواری ورکشاپ میں مزدوروں سے ملاقات کی ۔

اسی دن سہ پہر کو ، صدر شی جن پھنگ نے چھاوہو جھیل میں آبی ذخیرہ کی صورتحال کا بغور مشاہدہ کیا اور متعلقہ ہدایت دی۔


شیئر

Related stories