چینی فوج کو آفات کے بعد تعمیرنو سے متعلق کاموں میں مدد فراہم کرنی چاہئیے۔ چینی صدر شی جن پھںگ

2020-08-20 20:22:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کی صبح کو چین کے صوبہ آن ہوئی کے دورے کے دوران انسداد سیلاب کے حوالے سے چینی فوج کی کارکردگی رپورٹ سنی۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ انسداد سیلاب اور آفات کی امداد کو مزید مضبوط بنایا جاناچاہیے، اور آفات کے بعد تعمیر نو کے کاموں کو فروغ دیا جانا چاہئیے۔
اعداد وشمار کے مطابق، رواں سال سیلاب کے موسم کی آمد سے لے کر انیس اگست تک پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس کے اہلکار سیلاب سے متاثرہ سترہ صوبوں میں بھرپور انداز میں متحرک رہے اور انہوں نے ایک لاکھ سترہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
شی جن پھنگ نے دوسری ششماہی میں فوج کو مختلف کاموں کے لیے رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی دفاع اور فوجی تعمیر کے حوالے سے سال دو ہزار بیس کے اہداف کو ضرور پورا کیا جائے گا اور چینی کمیونسٹ پارٹی اور عوام کی طرف سے پیش کردہ مختلف کاموں کو پوری طرح مکمل کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories