خوشحال زندگی کے حوالے سے سلسلہ وار رپورٹ:صوبہ شانگ تونگ میں بزرگوں کی دیکھ بھال کا نیا نظام
چین میں عمر رسیدہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، "ہسپتالوں میں بزرگوں کی دیکھ بھال نہیں کی جاتی ،جبکہ بزرگوں کے لئے قائم نرسنگ ہومز میں طبی علاج کی سہولت نہیں ہوتی "، یہ ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے حصول کیلئے چین کے مشرقی شہر شانگ دونگ کے ساحلی شہر چھینگ داو میں "طبی نگہداشت اور نرسنگ کیئر کے انضمام" کا ماڈل قائم کیا جا رہا ہے ،تاکہ بزرگوں کے لئے بغیر کسی پریشانی کے اپنے بڑھاپے میں ایک نئی زندگی بسر کرنا ممکن ہو۔
2018 میں ، شانگ دونگ میں طبی نگہداشت اور نرسنگ کیئر کے انضمام کا آزمائشی تجربہ شروع کیا گیا۔ 2019 تک ،اس سلسلے میں جن منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیاہے ،ان پر کل تین کھرب ساٹھ ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی گئَی ہے ، اور آہستہ آہستہ مقامی حالات کے مطابق"بزرگوں کی مشترکہ طبی نگہداشت اور دیکھ بھال"کا ماڈل قائم کیا گیا ہے۔
بزرگوں کے ان نرسنگ ہومز میں ، صحت کے تشخیصی مرکز کے علاوہ ریستوران ، رہائشی علاقہ ، تفریحی علاقہ اور فٹنس پلازہ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ، بزرگوں کو مختلف تعلیمی لیکچرز دینے کیلئے کلاسیں بھی مقررہ وقت پر منعقد ہوتی ہیں ، جن میں بلیئرڈز ، خطاطی ، شطرنج اور کارڈز شامل ہیں .ان نئے نرسنگ ہومز میں بزرگوں کی زندگی بھرپور اور دلچسپ ہے۔